آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں چھاؤنی کا دورہ

Published 09 Feb, 2021 09:17am 1 min read

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں چھاؤنی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سینٹرل کمانڈکی مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کھاریاں چھاؤنی کا دورہ کیا،اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے سینٹرل کمانڈکی جاری مشقوں کا جائزہ لیااورافسران سےملاقات بھی کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری منصوبہ سازوں کی جدت پسندی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنائے جانے کو بے حد سراہا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.