اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن امتحانات سے متعلق درخواست نمٹا دی
1 min readاسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن امتحانات سے متعلق درخواست نمٹا دی، عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے حکم میں کہا کہ یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کرسکتی۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے اور فیصلے تک یونیورسٹی کو کارروائی سے روکے۔
جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا متعلقہ فورم توایچ ای سی ہے، آپ نے ایچ ای سی سے رجوع کیوں نہیں کیا؟
جسٹس بابرستار نے کہا کہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت کچھ نہیں کرسکتی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.