نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا
1 min readنیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں، اور نیب ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے الزامات پر جواب کے لئے طلب کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.