"ایپ اب بھی محفوظ ہے" واٹس ایپ کی پی ٹی اے کو وضاحت
1 min readنئی پالیسی سے متعلق واٹس اپ اور فیس بک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو وضاحت پیش کردی۔ نئی پالیسی کاروباری طبقے کیلئے مفید ہے، دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، رابطوں کو واٹس ایپ یا فیس بک بھی پڑھ سکتے نہیں اور نہ ہی رابطے کی فہرستیں شیئر کی جا سکتی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 8 فروری سے لاگو ہوگی، جس کا مقصد صارفین کیلئے خریداری کے عمل کو آسان بنایا جانا اور واٹس ایپ پر براہ راست کسی بھی کاروبار سے مدد حاصل کرنا ممکن ہوسکے ہے، اس اپ ڈیٹ سے دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اب بھی محفوظ ہے، فیس بک کے ساتھ تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سے صارفین اپنے واٹس ایپ کے تجربات دوسرے منصوبوں کے ساتھ مربوط رکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ پر براہ راست خریداری کرنے اور کاروبار سے براہ راست فائدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوا ہے، جس سے کاروباری کام منٹوں میں سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.