پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافے کا امکان

Published 14 Jan, 2021 02:12pm 1 min read

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافے کا امکان ہے،اوگرانے سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی،16جنوری سے پیٹرول 11 روپے 95پیسےاورڈیزل9روپے57پیسےفی لیٹرمہنگاہوسکتاہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ، سمری میں پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.