وزیراعظم کی اسامہ ستی کے اہلخانہ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

Published 13 Jan, 2021 02:36pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نوجوان اسامہ ستی کے اہلخانہ سے ملاقات کی،جس میں وزیراعظم نے تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسامہ ستی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران فاتحہ خوانی کی ۔

عمران خان نے المناک واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور اہلخانہ کو تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.