سابق صدر آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پھر صدر منتخب

Updated 11 Jan, 2021 01:34pm 1 min read

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پھر صدر منتخب ہوگئے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے انٹرا پارٹی کی جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری پارٹی کے صدر، فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری سیکریٹری اطلاعات ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سیکریٹری مالیات ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.