وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج
1 min readاسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا ، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر قانون کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔
راجہ بشارت کیخلاف شہری سیمل وحید نے درخواست دائر کی ہوئی تھی، جس میں صوبائی وزیر پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کا الزام لگایا گیا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.