اسٹار فٹبالر رونالڈو نے برازیلین لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated 04 Jan, 2021 08:41pm 1 min read

اسٹار فٹبالر کرسٹيانو رونالڈو زيادہ گول کرنے والے دنيا کے دوسرے فٹبالر بن گئے، رونالڈو نے اٹالین لیگ میں یوڈیناس کیخلاف 2 گول کرکے برازیلین لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے کلب اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 758 گول اسکور کرچکے ہیں جبکہ پیلے نے 757 گول اسکور کئے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے جوزف بیکان 759 گول کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.