سینیٹ میں اپوزیشن کی نیب پر شدید تنقید
1 min readاپوزیشن نے سینیٹ میں نیب ایکشنز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
لیگی رہنما راجا ظفرالحق کہتے ہیں نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہیں ۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے والے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں
سینیٹ کے ایوان میں نیب پربحث کےدوران طوفان مچ گیا۔ راجہ ظفرالحق نے تحریک ایوان میں پیش کی اور کہا نیب رویہ یہی رہا تو سیاسی فضا خراب ہوگی۔
مولانا غفور حیدری بولے ہم ٹکرے ٹکرے ہوجائیں لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا تھا نیب جیل گونتاناموبے بن گیا ہے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.