جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس
1 min readجماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، 3روزہ اجلاس کا آغاز 2 جنوری کو منصورہ میں ہوگا۔
امیر جماعت سراج الحق اجلاس کی صدارت کریں گے، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس آج منصورہ میں ہوگا۔
قیصر شریف کے مطابق اجلاس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہاکہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کا بھی جائزہ لیا جائیگا،اور سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بعدازاں سراج الحق 4 جنوری کو آئندہ کےشیڈول کا اعلان کریں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.