فخر زمان قلندرز کے نہ رہے

Published 30 Dec, 2020 11:00pm 1 min read

لاہور: پی ایس ایل فرینچائز لاہور قلندرز نے اوپنر فخر زمان کو ریلیز کردیا، قلندرز کے منیجر ثمین رانا نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان کو لاہور قلندرز نے ریلیز کردیا، ایک ٹویٹ میں فخر زمان نے کہا ہے کہ قلندرز نے صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیاء کرکے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔

enter image description here

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے 4 یادگار سیزن میں نمائندگی کا موقع دینے پر لاہور قلندرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قلندرز کے منیجر ثمین رانا نے فخر زمان کو ریلیز کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں فخر زمان دیگر ٹیموں کو چناؤ کیلئے دستیاب ہونگے، وہ اب کس ٹیم کو جوائن کریں گے شائقین نے نظریں جمالیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.