'حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے'
1 min readوفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم کی سوچ کو عملی جامہ پہنانےکےلئےتمام دستیاب وسائل استعمال کریں گےتاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مستحق افراد وزیراعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں اورپناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا قیام اسی سوچ کے تحت کیاگیا ایک اقدام ہے۔
شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اقدام نے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف کے سربراہ کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے.
انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جو ذاتی مفادات کے حصول کےلئے بنائی گئی غیر موثر ہوکر رہ گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.