پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی تجویز پرغور

Published 30 Dec, 2020 06:56pm 1 min read

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا کرنے کی اوگرا کی تجویز پرغور شروع کردیا ۔

یکم جنوری سے پیٹرول دو روپے چھیانوے پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے بارہ پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے ۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے فی لیٹر پیٹرول دو روپے چھیانوے پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے بارہ پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی ۔ نئی طے شدہ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.