'خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا'

Published 29 Dec, 2020 10:33pm 1 min read

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں خواجہ آصف کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا،حکومت شکست کے خوف کو سامنے رکھ کر فیصلے کررہی ہے۔

بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اثاثہ جات کیس میں گرفتاری کا مطلب ہے کہ آپکے پاس کچھ نہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ خواجہ آصف نے مجھے دو باتیں بتائیں، خواجہ آصف نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ نوازشریف کو چھوڑ دو، خواجہ آصف نے صاف جواب دیا کہ میں نوازشریف کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف کو آفر دی گئی کہ آپکے کیسز بھی پندرہ دن میں ختم ہوجائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس پر شدید ردعمل دے گی،اور عمران خان کو گھر جانا پڑے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.