مولانافضل الرحمان کیخلاف صف بندی،مولانا شیرانی نے اہم بیٹھک بلالی

Published 28 Dec, 2020 08:05pm 1 min read

پارٹی سےنکالےجانے پر مولانا محمد خان شیرانی نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیے۔دیگر ناراض رہنما بھی وفاقی دارالحکومت پہنچا شروع ہوگئے۔ کل مشاورتی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

مولانامحمدخان شیرانی نے پارٹی سے نکالے جانےپرحکمت عملی مرتب کرنے کےلئے کل اہم بیٹھک منگل کواسلام آباد میں بلالی۔مولانا فضل الرحمن کےخلاف صف بندی کےلئے رابطے اور تیاریاں تیز کردیں۔

جے یو آئی سے نکالے گئے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بہارہ کہو میں مولانا محمد خان شیرانی کی رہائشگاہ پر ہوگا۔جس میں حافظ حسین احمد، مولانا شجاع الملک، مولانا گل نصیب خان سمیت دیگر اہم رہنماوں کی شرکت متوقع ہے۔

مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جو بھی فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔

مولانا محمد خان شیرانی نے پارٹی سے نکالنے جانے پر قیادت پر تنقید بھی کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.