صدی کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام
1 min readدُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا جبکہ بائرن کے لیوان ڈوسکی سال کے بہترین فٹبالر قرار پائے۔
دبئی میں گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب سجی جہاں پرتگال اور یووینٹس کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو پلیئر آف دی سنچری کا ایوارڈ لے اڑے۔ انہوں نے لائنل میسی، محمد صلاح اور رونالڈنہو کو پیچھے چھوڑا۔
بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی پلیئر آف دی ائیر قرار پائے جبکہ بائرن میونخ کو بہترین کلب قرار دیا گیا۔
رونالڈو کے سابقہ کلب رالے میڈرڈ نے صدی کے بہترین کلب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.