وزیر اعظم عمران خان کا نومنتخب ایرانی صدر کو فون

Published 04 Jul, 2021 10:33pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان نے نئے منتخب ایرانی صدرابراہیم رئیسی کو فون کیا اور صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔افغان پناہ گزین پاکستان اور ایران کا رخ کرسکتے ہیں۔

Read Comments