Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ نئے صوبے کے قیام کےلئے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قائم کیاگیاتھااورکوئی اس کے اختیارات واپس نہیں لے سکتا۔
ملتان میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اپناکام جاری رکھےگااورجنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کوناکام بنایاجائے گا۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ساتھ اختیارات واپس لینے کے نوٹیفکیشن کے معاملے پربات کریں گے۔