کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں تو پاکستان چلتا ہے: وسیم اختر

Published 19 Aug, 2022 11:42pm 1 min read

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا جارہا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘روبرو’ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں ہماری سیٹیں چھین کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی، مسلیم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام ہماری حمایت میں دستبردار ہوگئی ہیں، ہم کورنگی کے ضمنی انتخاب میں دوسرے نمبر کی جماعت اور لیاری کے الیکشن میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ہی سندھ کو چلاتا ہے، اس شہر کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں تو پاکستان چلتا ہے، کراچی کا 60 سے 70 فیصد فنڈز دیگر شہروں میں لگ رہا ہے جب کہ پورا کراچی اس وقت کچی آبادی بن چکا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.