باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکا، دو اہلکار شہید
1 min readباجوڑ: شہر میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان کے مطابق ڈمہ ڈولہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا جس میں دو اہلکار بشمول سید احمد اور سپاہی عنایت الرحمن شہید ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.