ملک میں سونے کے نرخ میں مزید کمی

Published 19 Aug, 2022 05:50pm 1 min read

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اُتار چھڑھاؤ کا سلسلہ ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے کی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی صرافہ ماکیٹ میں 16 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 752 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.