امریکی سینٹ کام کمانڈر کی سربراہی میں وفد کا جی ایچ کیو دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

Published 18 Aug, 2022 10:12pm 1 min read

امریکی سینٹ کام کمانڈر کی سربراہی میں امریکی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر سینٹ کام کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی، علاقائی سلامتی اور سکیورٹی تعاون بالخصوص عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ون آن ون کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں امریکی وفد نے پاک فوج کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لئے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.