کراچی میں پلاسٹک تھیلیوں کی فروخت پر پابندی عائد
1 min readکراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہرِ میں پلاسٹک تھیلیوں کو بنانے اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
اس ضمن میں کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک تھیلیوں کے باعث شہر میں سیوریج نظام متاثر ہونے کے پیشِ نظر پابندی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، پابندی دو ماہ کے لئے لگائی ہے جو اکتوبر تک جاری رہے گی۔
کمشنر کراچی نے انتباہ کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کیئے جائیں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.