امریکی وزیرخارجہ کا سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان
1 min readامریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے 10 لاکھ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔
انتھونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہم موسمیاتی تباہ کاریوں کے سبب مستقبل میں پیدا ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اورسیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.