مرد زندگی کی ضرورت نہیں، اداکارہ عروہ حسین
1 min readپاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
اداکارہ نے ایک ڈیجیٹل پیلٹ فارم کو انٹرویو دیا، جس کی انسٹاگرام پرایک کلپ دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی۔
انٹرویو میں میزبان کی جانب سے مردوں سے متعلق ایک سوال کیا گیا، جس پرعروہ نے کہا کہ مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں غلط سوچ ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے۔
عروہ حسین نے کہا کہ اگرکوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا، تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.