خانیوال: ٹرالر کی زد میں آکر 3 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published 15 Aug, 2022 09:18am 1 min read

خانیوال میں ٹرالر کی زد میں آکر 3موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق خانیوال سے تھا ۔

افسوسناک حادثہ خانیوال کے نواحی علاقے رانگو پل کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، 3 نوجوان اپنے دوست کی دعوت میں موٹر سائیکل پر خانیوال سے ملتان جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے۔

جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی شناخت فرحان ،نعیم اور علی کے نام سے ہوئی جو خانیوال کے علاقے کالونی نمبر ایک کے رہائشی تھے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق ہونے والے افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا ۔

موٹر وے پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.