صدرِ مملکت کا یومِ آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
1 min readصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں، ان کی باقی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کیلئے باقی سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔
قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.