نیپرا نے کراچی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی

Published 11 Aug, 2022 05:39pm 1 min read

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور الیکٹرک شاک دے دیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے واضح کیا کہ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جون کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد کیا گیا ہے جسے دو ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگست کے مہینے میں صارفین سے 3 روپے ایک پیسہ جب کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 28 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.