‘عمران خان کی تقریر سے لوگوں میں مزید اشتعال پھیلے گا’

Published 10 Aug, 2022 08:31pm 2 min read

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو بیان دیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے گمراہی کی باتیں کی ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شہباز گل کی باتوں کی تائید کی، انہیں چاہئے تھا کہ معافی مانگتے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے شہبازگل کی باتوں کی تائید کی، ہونا تو چاہئے تھا کہ وہ ان کے بیان پر معافی مانگتے انہوں نے الٹا ڈھٹائی سے کہا کہ لڑائی کرائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موقع ضائع کردیا، ان کی تقریر سے لوگوں میں اور اشتعال پھیلے گا۔

رانا ثنا نے طالبان کے آنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بے پر کی ہانک رہے ہیں کہ طالبان آگئے، اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازگل کو ایک چینل نے پلیٹ فارم مہیا کیا، کیا شہباز گل کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے یہ گفتگو نہیں کی؟

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا احسان تو پوری قوم پر ہے، انہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.