ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

Updated 29 Jul, 2022 06:15pm 1 min read

ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک میں 57 پیسے کمی کے بعد ڈالر 239 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 روپے 47 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 250 روپے ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 92 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 239 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.