نوڈلز کھانے کے بعد خاتون چل بسیں، وجہ انتہائی حیران کُن
1 min readنوڈلز بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی مرغوب غذا ہے لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ورنہ آپ کی جان بھی جاسکتی ہے۔
بھارت میں ایک ایسا ہی حیران کُن واقعہ پیش آیا جس میں نوڈلز کی شوقین خاتون انہیں کھانے کے ایک ہفتے بعد دنیا چھوڑ گئی۔
ریکھا نشاد نامی 35 سالہ خاتون نوڈلز کھانے کے ایک ہفتے بعد انتقال کرگئی،کیونکہ ان میں شامل ٹماٹر چُوہوں کے زہر سے بھرے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملاڈ (مغربی) کے پاسکل واڑی میں پیش آیا، جہاں ریکھا نشاد اپنے شوہراور بہنوئی کے ساتھ رہتی تھیں۔
خاتون نے گھرمیں چُوہوں کو مارنے کے لیے کچھ ٹماٹر رکھے ہوئے تھے، جسے غلطی سے انہوں نے نوڈلز پکانےکے دوران ان میں شامل کر دیا تھا۔
زہریلے ٹماٹر سے بنے نوڈلز کھانے کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑی توانہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئیں۔
پولیس نے خاتون کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے رپورٹ درج کر لی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.