’ ضمنی کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ’
2 min readسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا ہے، قوم جلد سن لےگی۔
اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے،ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ بھی قوم جلد سنے گی۔
شیخ رشید نے لکھا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن کے لیے مان گئے، بس فضل الرحمان رہ گئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرادے گا۔
اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے،ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022
شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ بحران سری لنکا سے پاکستان کی طرف آرہا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Comments are closed on this story.