صدر مملکت نے ملک میں نئی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا
1 min readصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں نئی وفاقی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایک تقریب میں خطاب کے دوران عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں لہٰذا پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے۔
صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان میں ایسی حکومت تشکیل دینے کے لئے کام کرنا ہوگا جب کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.