گجرات پولیس نے ملزمہ کے ہمراہ تصویر بنانے کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا

Published 20 Jul, 2022 10:43pm 1 min read

پنجاب کے شہر گجرات کے تھانے میں خاتون پولیس اہلکار کی عدم موجودگی کے بنا پر ملزمہ کے ساتھ تصویر بنانے کے لئے پولیس نے انوکھی جگاڑ نکال لی۔

شہر کے دولت نگر نامی تھانے میں لیڈی کانسٹیبل کی عدم دستیابی کے باعث ایس ایچ او نے مرد پولیس اہلکار کو لیڈیز پولیس یونیفارم پہنا کر ملزمہ کے ساتھ تصویر بنا ڈالی۔

سوشل میڈیا صارفین تصویر وائرل ہوتے ہی پنجاب پولیس کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس ترجمان نے کہا کہ معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او اسلم ہنجرا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ اور منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.