دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی کا حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

Updated 19 Jul, 2022 10:49pm 1 min read

صادق آباد: دریائے سندھ میں گذشتہ روز کشتی ڈوبنے کے بعد آج (منگل) کو آپریشن کے دوران مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے، جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو کشتی میں سوار تقریباً 70 افراد ماچکا نامی علاقے سے کھروڈ کی طرف شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

کشتی کا ایک لکڑا ٹوٹا جس کے باعث اس میں پانی بھرا اور وہ ڈوب گئی۔

آج نیوز کے مطابق کشتی میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ وہ دلہن کو لینے کے لیے جا رہے تھے۔

خبر رساں ادارے پی پی آئی کے مطابق کشتی میں 100 افراد سوار تھے۔ کشتی صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں دریائے سندھ میں ڈوبی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.