سابق انگلش ویمن کرکٹر کی محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ، ویڈیو وائرل
1 min readانگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سابق انگلش ویمن کرکٹرسارہ ٹیلر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں محمد رضوان کیچ لینے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔
سارہ ٹیلر نے اپنے ٹوئٹ میں محمد رضوان کو محنتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ رضوان کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
One of the hardest workers I know. An honour to work with. Thank you brother 🙏 https://t.co/jGGwBsEQ1u
— Sarah Taylor (@Sarah_Taylor30) July 7, 2022
ساتھ ہی سابق ویمن کرکٹر نے محمد رضوان کو اپنا بھائی کہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسیکس کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.