صوبائی وزیر اویس لغاری وزارت سے مستعفی ہوگئے

Published 11 Jul, 2022 09:56pm 1 min read

پنجاب کے وزیر اویس لغاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اویس لغاری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بجھوا دیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ وہ ملک اور پاکستان مسلم لیگ ن کے بہتر مفاد میں دستیاب رہیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر گزشتہ دنوں ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.