شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

Published 11 Jul, 2022 01:29pm 1 min read

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کی حقدار تھی، ان کی باؤلنگ شاندار رہی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیموں میں ہندوستان بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی الٹی گنتی شروع کردی گئی ہے، آسٹریلیا میں ورلڈ کپ میں 100 سے بھی کم دن باقی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.