حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کردیا گیا

Published 06 Jul, 2022 03:23pm 1 min read

لاہور: پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، مجھے کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کل سے حراست میں لیا ہوا ہے، مجھے جب گرفتار کیا اس وقت کوٸی ایف آٸی آرنہیں تھی۔

دوسری جانب وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارا کیس کورٹ میں بھی زیر التوا ہے، ہو سکتا ہے وہاں سے رہاٸی مل جاٸے، حلیم عادل شیخ کو صحت کے مساٸل کا سامنا ہے۔

عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.