کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات، 51 قیدی ہلاک
1 min readبوگوٹا: کولمبیا کے شہر تولوا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات میں 51قیدی ہلاک اور30زخمی ہوگئے۔
جیل حکام کے مطابق جیل میں ایک ہزار267 قیدی موجودہیں، ہنگامہ آرائی خطرناک قیدیوں کی جیل سے فرارکی کوشش کے دوران ہوئی۔
حکام نے 49 ہلاکتوں کی تصدیق کردی جبکہ قیدیوں نے جیل کے ایک بلاک کوآگ بھی لگادی۔
کولمبیا کی جیلوں میں 81 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریباً 97 ہزار قید ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.