کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے کیلئے بند

Published 24 Jun, 2022 03:25pm 1 min read

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

فلنگ اسٹیشنز 24 جون بروز جمعہ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کیلئے 24 جون اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے گیس بند ہوگی۔

تاہم ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.