پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ، شہری پریشان

Published 16 Jun, 2022 02:12pm 1 min read

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد کرایوں میں اضافہ مجبوری ہے جبکہ شہری اس اضافے کو ظلم قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے تاحال کرایوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا لیکن بس اڈوں پر خود ساختہ طور پر کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے کا اضافہ کیا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 233 روپے 89 پیسے ہوگیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.