بحرین کے سفیر کی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہان سے ملاقات

Published 11 Jun, 2022 10:28pm 1 min read

ریاض: بحرین کے سفیر الشیخ علی بن عبدالرحمن کی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہاں سے ملاقات ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں بحرین کے سفیر کو دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس موقعہ پر اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر بحرین کے سفیر الشیخ علی بن عبدالرحمن الخلیفہ کو اتحاد کے جنرل سیکرٹری میجر جنرل محمد بن سعید اور کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

سفیر الشیخ علی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلامی عسکری اتحاد دہشتگردی کے خاتمے سمیت انتہا پسندی، دہشتگردی کی مالی معاونت اور اس سے جڑے دیگر معاملات کے انسداد کی کوشش جب کہ رکن ممالک سمیت دنیا بھر کے ممالک کو دہشگردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لئے اپنی سپورٹ مہیا کر رہا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.