صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس 13جون کو طلب

Published 11 Jun, 2022 03:57pm 1 min read

لاہور: صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس 13جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل کئے گئے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ 13 جون کے بجٹ اجلاس سے قبل مکمل کرنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے میں 25 سے زائد وزرا حلف اٹھائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز پیپلز پارٹی کے وزراء کو ان کی من پسند وزارتیں دیں گے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن پنجاب کابینہ کے وزراء سے حلف لیں گے۔

تاہم کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر خزانہ نہ بن سکا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ کے بغیر تیار کیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.