سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

Published 09 Jun, 2022 01:08pm 1 min read

اسلام آباد:سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ کے الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ۔

صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.