دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو پنجاب سے کراچی منتقل کردیا گیا
1 min readکراچی سے مبینہ اغواء ہونے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو پنجاب سے کراچی منتقل کردیا گیا،آج عدالت پیش کیا جائے گا۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل گرین ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرہ نامی لڑکی کو گزشتہ روز پنجاب سے بازیاب کرایا گیا اور آج رات گئے شوہر ظہیر سمیت کراچی منتقل کردیا گیا ۔
دعا زہرا اور اس کے شوہر کو پنجاب سے کراچی پہنچا دیا گیا#AajNews #DuaZehra pic.twitter.com/SXgxPmIefW
— Aaj News (@Aaj_Urdu) June 6, 2022
دعا زہرہ اور مبینہ شوہر ظہیر کا نکاح نامہ بھی منظر عام پر آچکا ہے تاہم کراچی میں درج مقدمے میں تفتیش کے دوران مغوی دعا زہرہ کو بہاولنگر سے بازیاب کرایا گیا ۔
پولیس کے مطابق دعا زہرہ کو وومن پولیس اسٹیشن جبکہ شوہر ظہیر کو اے وی سی سی پولیس کے حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے دعا زہرہ اور ظہیر کو آج کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.