ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے 70 سال مکمل، 4 روزہ پلاٹینیئم تقریبات جاری

Published 02 Jun, 2022 11:13pm 1 min read

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی پلاٹینیئم جوبلی کے تحت 4 روزہ تقریبات جاری ہیں۔

الزبتھ دوم کو ملکہ کا تاج پہنے 70 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر ملکہ برطانیہ شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں آئیں جہاں انہیں گھڑ سوار دستے نے سلامی پیش کی۔

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی پلاٹینیئم تقریبات میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ان کی اہلیہ اور معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کرکے الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سمیت کامن ویلتھ ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کا شکریہ جو اس تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ الزبتھ دوم اپنے والد کے فروری 1952 میں اتنقال کے بعد 25 سال کی عمر میں ملکہ بن گئی تھیں مگر 1954 میں ان کی باضابطہ طور پر تاج پوشی ہوئی جس وقت ملکہ برطانیہ کی عمر 27 برس تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.