چین نے پاکستان کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کرنے پر اتفاق کرلیا
1 min readملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے جس کے مطابق چین نے پاکستان کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے شرائط و ضوابط پر اتفاق کرلیا۔
ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ چینی بینکوں کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اطراف سے کچھ معمول کی منظوریوں کے بعد جلد ہی چین کی جانب سے ملک کو 2.3 ارب ڈالرز ملنا متوقع ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.