روسی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات
1 min readریاض: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمارن تعلقات اور باہمی امور کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے سمیت بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کیلئے کوششوں کا تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین کے مطابق یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے کے حق میں ہے، ہم مسئلے کے سیاسی حل کیلئے ہر کوشش کا ساتھ دیں گے۔
ادھر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے اسلامی تعاوم تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔
روسی وزیر خارجہ نے اسلامی دنیا اور روس کو قریب لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.